• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

افتخار چوہدری کا عمران کیخلاف 20ملین روپےہرجانہ کا کیس سماعت 27 فروری تک ملتوی

Todays Print

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) ڈسٹرکٹ اینڈسیشن جج ویسٹ واجد علی خان نے سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کی جانب سے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے خلاف دائر20 ملین روپے ہرجانہ کیس اسلام آباد ہائی کورٹ میں زیر سماعت ہونے کے باعث سماعت 27 فروری تک ملتوی کر دی ۔پیرکو فاضل جج نے کیس کی سماعت کی تو عدالت کو بتایا گیا کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے اسی مقدمے کے خلاف اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کررکھاہے اور اسلام آباد ہائی کورٹ میں سماعت زیر التواہے جس پرعدالت نے ریمارکس دیئے کہ جب تک اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ نہیں آجاتا تب تک کیس کی سماعت نہیں کی جاسکتی ۔

تازہ ترین