• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئی ایم ایف نے پاکستان اور افغانستان کی شرح ترقی میں اضافے کا امکان ظاہر کردیا

Todays Print

ڈیوس(اشرف ملخم)آئی ایم ایف نے پاکستان اور افغانستان کی شرح ترقی میں اضافے کا امکان ظاہر کیا ہے۔چیف اکانومسٹ آئی ایم ایف مائوری اوبس فیلڈ کا کہنا ہے کہ تیل کی مستحکم قیمتیں تیل برآمد کنندگان کی ملکی ضروریات پوری کررہی ہیں ، جس سے ترقی کے امکانات بڑھ رہے ہیں۔تفصیلات کے مطابق،آئی ایم ایف نے پاکستان، افغانستان، مشرق وسطیٰ اور شمالی افریقا کی 2018-2019کے دوران شرح ترقی میں اضافے کا امکان ظاہر کیا ہے۔آئی ایم ایف کے چیف اکانومسٹ مائوری اوبس فیلڈنے ڈیوس میں عالمی اقتصادی فورم کے دوران پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران کہا کہ تیل کی مستحکم قیمتیں سعودی عرب سمیت تیل کے برآمدکنندگان کی ملکی ضروریات پوری کرنے میں مدد کررہی ہیں ، جس سے مالیاتی ایڈجسٹمنٹ جس کی اب بھی ضرورت ہے کے سبب ترقی کے امکانات بڑھ رہے ہیں۔انہوںنے مستقبل کی معیشت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ عالمی معاشی سرگرمیوں میں اضافہ جاری رہے گا ، جس کے شرح ترقی 2017کے دوران تقریباً3اعشاریہ 7فیصد رہی تھی، جو کہ لگائے گئے اندازے سے اعشاریہ 1فیصد تیز جب کہ 2016کے مقابلے میں آدھی فیصد زائد تھی۔

تازہ ترین