• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان طالبان رہنمائوں کو ملک بدر کرے ، امریکا

Todays Print

کراچی (نیوز ڈیسک ) امریکا نے پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ کابل کے ہوٹل پر طالبان کےحملے کے بعد اپنے ملک میں موجود طالبان رہنمائوں کو ملک بدر کرے ۔ روز مرہ کی پریس بریفنگ کے دوران امریکی صدر کی سیکرٹری سارا سینڈرز نے پاکستان سے مطالبہ کیا کہ وہ افغانستان میں امریکی فوجیو ں کو نقصان پہنچانے والے شدت پسندوں کیخلاف کارروائی کرے ۔ امریکا کا کہنا ہے کہ پاکستانی حکام دہشتگرد گروہوں کو محفوظ پناہ گاہیں فراہم کرتے ہیں۔ گزشتہ برس اگست میں ٹرمپ کی جانب سے نئی افغان پالیسی کے اعلان کے بعد دونوں ممالک کے درمیان کئی معاملات پر تنازعات پیدا ہوئے ہیں۔

تازہ ترین