• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گنے کی خریداری سے متعلق جاری بحران پر مسابقتی کمیشن نے نوٹس لے لیا

Todays Print

اسلام آباد ( تنویر ہاشمی ، مہتاب حیدر )گنے کی خریداری سے متعلق ملک بھر میں جاری بحران پر مسابقتی کمیشن آف پاکستان نے نوٹس لے لیا ہے اور25 جنوری کوعوامی سماعت منعقد کرنیکا اعلان کیا ہے تا کہ بااثر شوگرملز پر کاشتکاروں سے گنے کی خریدار ی مقررہ قیمت پر نہ کرنے کے مبینہ الزام کے بارے میں متعلقہ سٹیک ہولڈرز کی رائے معلوم کی جاسکے اور اس پر کوئی فیصلہ دیا جاسکے،واضح رہے کہ مسابقتی کمیشن نے پہلے بھی پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن پر غیر مسابقتی رویئے پر مبینہ طور پر قصور وار قرار دیاتھا اور ساڑھے سات کروڑ روپے کا جرمانہ عائد کیا تھا لیکن اعلی ٰ عدلیہ نے مسابقتی کمیشن کو اس پر عملدرآمد سے روک دیا تھا ،مورد الزام ٹھہرائی گئی شوگر ملوں نے عدالت سے حکم امتناعی حاصل کر لیا تھا اور یہ حکم امتناعی کئی برسوں تک برقرار رہا جس سے شوگر ملز پرجرمانہ عائد نہیں کیا جاسکا ،تاہم مسابقتی کمیشن نے گنے کی خریداری کے حالیہ بحران پر عوام سماعت کا اعلان کیا ہے ،مسابقتی کمیشن نے کسان، شوگر ملز مالکان ، تجارت اور صنعت سے متعلقہ صارفین ، عوام اور وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے متعلقہ عہدے دار ا ن کو عوامی سماعت میں شرکت یقینی بنانے کا کہا ہے، سی سی پی تمام متعلقہ سٹیک ہولڈرز کا مئوقف سننے کے بعد اس معاملے پر اپنی رائے دے گا،شوگر سیکٹر کی مارکیٹ میںمسابقت کی اہمیت گنے کے کاشتکاروں سے لیکر ، شوگر ملوں اور تجارتی اور عام صارفین تک ہر مرحلے پر ہےاور یہ معاملہ سی سی پی کے لیے انتہائی اہم ہے تاکہ شوگرسیکٹر میں مسابقت کو فروغ دیا جا سکے ۔

تازہ ترین