• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اٹھائس جنوری کے بعد کسی رکن اسمبلی نے استعفیٰ دیا توضمنی انتخاب نہیں ہوگا

Todays Print

لاہور (مقصود اعوان ) 28جنوری کے بعد قومی و صوبائی اسمبلیوں کے اراکین کے استعفے دینے پر ان کی خالی نشستوں پر ضمنی انتخابات نہیں ہوں گے اور مستعفی ہونے والے اراکین کی نشستیں آئندہ انتخابات تک خالی رہیں گی۔ انتخابی قوانین کے مطابق الیکشن کمیشن کے کسی رکن کی نشست خالی ہونے کے نوٹیفکیشن کے 60 دنوں کے اندر ضمنی انتخاب کرانا لازمی ہے لیکن اسمبلیوں کی 5سالہ آئینی مدت پوری ہونے سے 120دن کے اندر کسی رکن کی خالی نشست پر ضمنی انتخاب نہیں ہو سکتا۔ قومی اور صوبائی اسمبلیوں کی 5سال مدت 28مئی سے 12جون کے درمیان پوری ہو رہی ہے۔ الیکشن کمیشن نے فیصلہ کیا ہے کہ 28جنوری 2018ء کے بعد آئندہ انتخابات کے لئے چار ماہ کی مدت باقی رہ جائے گی ۔ اس لئے یہ نشستیں آئندہ انتخابات تک خالی رہیں گی۔این اے 154لودھراں میں 12فروری، پی پی 30سرگودھا میں 5مارچ اور پی ایس7گھوٹکی میں 5مارچ کو ہونے والے ضمنی انتخابات آخری ہوں گے ۔

تازہ ترین