• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میری ماں نے بہت محبت سے مجھے زنجیر پہنائی۔
’’ماں! مجھے بھوک لگی ہے۔ روٹی چاہئے!‘‘
میں بلبلایا۔
’’ناں بیٹے! بھوکے رہنے سے بہت ثواب ملتا ہے۔‘‘
ماں نے چمکارا۔
’’ماں! مجھے نئے کپڑوں کی ضرورت ہے۔‘‘
میں نے مطالبہ کیا۔
’’ناں بیٹے! پھٹے پرانے کپڑے پہننے سے بہت عزت ملتی ہے۔‘‘
ماں نے سمجھایا۔
’’ماں! مجھے اسکول میں پڑھنے کی خواہش ہے۔‘‘
میں نے بتایا۔
’’ناں بیٹے! اسکول جانے سے بہت گناہ ملتا ہے۔‘‘
ماں نے ڈرایا۔
’’ماں! میں آزاد رہنا چاہتا ہوں۔‘‘
میں نے زنجیر اتار پھینکی۔
ماں رونے لگی،
’’ہائے لوگو! میرا جوان بیٹا دیوانہ ہو گیا۔‘‘

تازہ ترین