الٹا الو پارٹی کا سینیٹ الیکشن میں حصہ لینے کا فیصلہ
سینیٹر بننے کے خواہشمندوں سے درخواستیں طلب
سینیٹ الیکشن کی حکمت عملی بنانے کیلئے اجلاس آج ہوگا
میں نے اخبار میں یہ خبر پڑھ کر ڈوڈو کو فون کیا۔
ڈوڈو الٹا الو پارٹی کا سینئر نائب صدر ہے۔
’’ابے پگلوٹے! قومی اسمبلی میں تمہاری کوئی نشست ہے؟‘‘
میں نے پوچھا۔
’’نہیں۔‘‘ ڈوڈو نے جواب دیا۔
’’صوبائی اسمبلی میں؟‘‘
’’نہیں۔‘‘
’’پھر سینیٹ کی سیٹ کیسے جیتو گے؟‘‘
ڈوڈو نے ہنس کے کہا،
’’ابے باولے! ہمیں ہار جیت سے کوئی غرض نہیں۔
ہمارا مقصد اپنا الو سیدھا کرنا ہے۔‘‘