• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میرے بیٹے کے چہرے پر کئی رنگ آ کر گزر گئے۔
وہ پریشانی کا شکار دکھائی دینے لگا،
انگلیاں چٹخانے لگا۔
مجھے تشویش ہوئی۔
وہ نارمل ہوا تو بیوی سسکیاں لینے لگی۔
اس کی آنکھوں میں نمی تیرنے لگی،
گال پھڑپھڑانے لگے۔
اچانک اس کی حالت سنبھل گئی۔
اس سے پہلے کہ میں کچھ پوچھتا، میری بیٹی چیخ پڑی۔
پھر اس نے قہقہے لگانا شروع کر دیئے۔
ہنس ہنس کر لوٹ پوٹ ہو گئی۔
میں سکتے کے سی کیفیت میں دیکھتا رہا۔
اس کے بعد تینوں نے کانوں سے ٹونٹیاں نکالیں
اور موبائل فون بند کر کے برگر کھانے لگے۔

تازہ ترین