• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غفار بھائی کا چہرہ سوجا ہوا تھا۔
منہ پھولا ہوا تھا۔
دانت پیس رہے تھے۔مٹھیاں بھینچ رہے تھے۔
’’کسی سے جھگڑا ہو گیا کیا؟‘‘
میں نے ہم دردی کا اظہار کیا۔
غفار بھائی پھٹ پڑے،
’’بچپن سے چھوٹے بھائیوں کا خیال رکھا۔
اسکول لاتا لے جاتا رہا۔
لکھنے پڑھنے میں مدد کی۔
بڑے ہوئے تو کاروبار کرنا سکھایا۔
اور آج انہوں نے مجھے ہی گھر سے نکال دیا۔‘‘
میں نے مشورہ دیا،
’’ابو سے شکایت کریں!‘‘
غفار بھائی نے نگاہیں چرا کے کہا،
’’ابو کو تو پہلے ہی ہم سب بھائیوں نے مل کر گھر سے نکال دیا تھا۔‘‘

تازہ ترین