• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’’مذاکرات نہیں ہوں گے تو ہم احتجاج کریں گے۔‘‘
میں نے اعلان کیا۔
میرے ساتھیوں نے شور مچا دیا۔
جیدے نے گھور کر ہمیں دیکھا۔
وہ ایک تھا اور ہم بہت سے۔
اسے مذاکرات پر رضا مند ہونا پڑا۔
’’ہمارے لئے وافر خوراک کا بندوبست کیا جانا چاہئے۔
صاف پانی ملنا چاہئے،
اور صفائی ستھرائی کا بہتر انتظام ہونا چاہئے۔
میں نے شرائط پیش کیں۔
جیدے نے کچھ دیر سوچنے کے بعد تھکے ہارے لہجے میں کہا،
’’منظور ہے۔‘‘
ہم سب دنبے خوشی میں زور زور سے ٹکرانے لگے۔
اور جیدا ایک بار پھر سل پر چھری تیز کرنے لگا۔

تازہ ترین