• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’’میں نے کئی سال پہلے ایک نوجوان کو قتل کر دیا تھا۔‘‘
اجنبی نے بتایا۔
میں نے بے یقینی سے اسے دیکھا۔
ہم حجام کی دکان پر اپنی باری کے منتظر تھے۔
میں اخبار دیکھتے ہوئے کہہ بیٹھا،
’’لوگ کیسے کسی کو قتل کر دیتے ہیں؟‘‘
اجنبی نے کہا،
’’ایک نوجوان سے یونیورسٹی میں بحث ہو گئی تھی۔
میں پستول لایا،
اس کی سینے میں گولیاں اتار دیں۔‘‘
میں نے ہکلاتے ہوئے پوچھا،
’’پھر سزا سے بچنے کے لئے کون سے ملک فرار ہوئے؟‘‘
وہ ہنس پڑا،
’’کہیں بھی نہیں۔
اپنے ملک سے بہتر قاتلوں کی پناہ گاہ اور کہاں؟‘‘

تازہ ترین