• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مارکیٹ کمیٹی سندھ کے اہلکاروں کوقانون اورضابطوں کا پابند کیا جائے

کراچی (اسٹاف رپورٹر) آل پاکستان آرگنائزیشن آف اسمال ٹریڈرز اینڈ کاٹیج انڈسٹریز کراچی کے صدر اور کے سی سی آئی پروونشل اینڈ لوکل ٹیکس کمیٹی کے سینئر وائس چیئرمین محمود حامد نے مارکیٹ کمیٹی حکومت سندھ کے اہل کاروں کی جانب سے ریٹیل مارکیٹوں میں تاجروں کو ہراساں کر نے پر شدید رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے حکومت سند ھ سے مطالبہ کیا ہے کہ مارکیٹ کمیٹی سندھ کے اہلکاروں کو ریٹیل مارکیٹوں میں تاجروں کو ہراساں کرنے سے روکا جائے اور اہلکاروں کو قانون اور ضابطوں کا پابند کیا جائےوہ آج واٹر پمپ مارکیٹ فیڈرل بی ایریا کے تاجروں سے بات چیت کر رہے تھے جنہوں نے مارکیٹ کمیٹی گلشن اقبال آفس کے اہلکاروں کے بارے میں بتایا کہ مذکورہ افراد دکانداروں کو مارکیٹ کمیٹی حکومت سندھ کا اہلکار بتا کر ہراساں کرتے ہیں اور بھتے کا مطالبہ کرتے ہیں ۔ یہ افراد اپنا سروس کارڈ بھی نہیں دکھاتے ہیں اور بھتے سے انکار پر نوٹسز اور سخت قانونی کارروائی کی دھمکیاں دیتے ہیں۔ واٹر پمپ مارکیٹ کے رہنما عارف اسماعیل ، محمد عبید اور محمد صفات نے اس مسئلے پر کراچی چیمبر سے مداخلت کی اپیل کی۔
تازہ ترین