| |
Home Page
بدھ 4؍ جمادی الثانی 1439ھ 21؍ فروری 2018ء
February 10, 2018 | 12:00 am
محمد اورنگزیب کو ایچ بی ایل کا صدر اور سی ای او منتخب کرنے کی منظوری

Todays Print

کراچی (اسٹاف رپورٹر)حبیب بینک لمیٹڈ کے بورڈ نے محمد اورنگزیب کو ایچ بی ایل کا پریذیڈنٹ اور سی ای او منتخب کرنے کی منظوری دے دی ہے تاہم ان کی تعیناتی اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے فٹ اینڈ پراپر ٹیسٹ (ایف پی ٹی) سے مشروط ہے۔ اس ضمن میں ایچ بی ایل نے اسٹیٹ بینک آف پاکستان میں ضروری درخواست جمع کرادی ہے۔ محمد اورنگ زیب ایک معتبر اور تجربہ کار بینکار ہیں اور ان کا وسیع تجربہ پاکستان سمیت دنیا بھر کے صف اول کے بینکوں میں 30 سال سے زائد عرصے پر محیط ہے۔ وہ فی الوقت جے پی مورگن میں گلوبل کارپوریٹ بینک ،ایشیا پیسیفک کے سی ای او کے عہدے پر فائز ہیں۔ انہوں نے اپنے کیرئیر کا آغاز پاکستان میں سٹی بینک کے ساتھ کیا اور بعد ازاں سٹی بینک نیویارک چلے گئے۔ پھر وہ اے بی این ایمرو بینک میں سینئر پوزیشن پر تعینات رہے اور وہاں ترقی کرتے ہوئے پاکستان میں کنٹری منیجر کی پوزیشن پر پہنچ گئے ۔ وہ اے بی این ایمرو ایمسٹرڈیم، آر بی ایس سنگاپور میں اعلیٰ سطح کی ریجنل اور گلوبل پوزیشنز پر تعینات رہے۔ وہ سال 2011 سے جے پی مورگن کے ساتھ وابستہ ہیں۔