| |
Home Page
پیر2 ؍ جمادی الثانی 1439ھ 19؍ فروری 2018ء
February 10, 2018 | 12:00 am
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کے نرخوں میں اضافہ، ایشیا میں کمی

Todays Print

نیویارک (اے پی پی) عالمی مارکیٹ میں خام تیل کے نرخوں میں اضافے کا رجحان برقرار ہے جس کی وجہ امریکا میں خام تیل کے ذخیرے میں مسلسل کمی آنا ہے جبکہ ایشیائی مارکیٹ میں جمعہ کو خام تیل کے نرخ کم ہوئے۔ نیویارک مرکنٹائل میں ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کے وقفے کے بعد سودے44 سینٹ بڑھ کر 66.05 ڈالر فی بیرل رہے جبکہ برنٹ نارتھ سی کروڈ کے مارچ کے لیے سودے 31سینٹ اضافے کے ساتھ 70.84 ڈالر فی بیرل طے پائے۔ ایشیا میں سنگاپور مرکنٹائل میں برنٹ نارتھ کروڈ کی مارچ کے لئے سپلائی 20 سینٹ کی کمی کے ساتھ 70.22 ڈالر فی بیرل اور ڈبلیو ٹی آئی امریکی کروڈ کی سپلائی13 سینٹ کم ہو کر65.38 ڈالر فی اونس طے پائی۔