• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پا کستان مرکنٹا ئل ایکسچینج میں8.220 بلین روپے کے سودے

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پا کستان مرکنٹا ئل ایکسچینج لمیٹڈ میں 8.220 بلین روپے کے سودےہوۓ جن کی مجموعی تعداد 9,117 رہی۔پی ایم ای ایکس رپورٹ کے مطابق سب سے زیادہ سودے ڈبلیو ٹی آئی خام تیل کے ہوۓ جن کی مالیت 2.379 بلین روپےتھی جبکہ سونے کے ہوۓ جن کی مالیت 1.863 بلین روپے، کرنسیز کے بذریعہ کوٹس ہونے والے سودوں کی مالیت 1.823 بلین روپے، ڈی جے کے سودوں کی مالیت 793.056 ملین روپے، کاپرکے سودوں کی مالیت 551.781 ملین روپے، این ایس ڈی کیو 100 کے سودوں کی مالیت 365.197 ملین روپے، چاندی کے سودوں کی مالیت 240.423 ملین روپے، پلاٹینم کے سودوں کی مالیت 88.615 ملین روپے، ایس پی 500 کے سودوں کی مالیت 78.786 ملین روپے، قدرتی گیس کے سودوں کی مالیت 16.508 ملین روپے اور برینٹ خام تیل کے سودوں کی مالیت 5.425 ملین روپے رہی ۔ایگریکلچرل کموڈٹیزمیں لال مرچ کی 59,486 لاٹس کے سودے ہوۓ جن کی مالیت 10.457 ملین روپے تھی اور کاٹن کی9 لاٹس کے سودے ہوۓ جن کی مالیت 3.834 ملین روپے تھی۔
تازہ ترین