| |
Home Page
جمعہ 6؍ جمادی الثانی 1439ھ 23؍ فروری 2018ء
February 10, 2018 | 12:00 am
معاشرے میں سدھار کیلئے ہر فرد کو ایمانداری سے کام کرنا چاہیے ، عدنان صدیقی

Todays Print

لاہور (ایجنسیاں) سینئر اداکار عدنان صدیقی نے کہا ہے کہ معاشرے میں سدھار پیدا کرنے کیلئے ہر فرد کو اپنی اپنی جگہ پر ایمانداری سے کام کرنا چاہیے ،دنیا کی ترقی یافتہ قوموں میں بنیادی فرق صرف یہی ہے کہ وہاں کا ہر شہری اپنی ذمہ داریوں اور حقوق سے باخوبی آگاہ ہے ۔انہوں نے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگر کسی ادارے کا سربراہ اچھا ہو تو ماتحت غلط کام کرتے ہوئے ڈرتا ہے اور اسی طرح کسی ملک کا لیڈر بھی ایماندار ہو تو وہ قوم کی سوچ کو اپنے رنگ میں ڈھال سکتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ دنیا کے ترقی یافتہ ممالک میں لوگ بروقت ٹیکس ادا کرتے ہیں جس سے حکومتی مالی معاملات سے تمام مسائل حل ہوتے ہیں ۔ہمارے ہاں بھی لوگ ٹیکس دینا چاہتے ہیں مگر حکومت صرف ان لوگوں سے ٹیکس وصو ل کرے جن کی آمدن اسی طرح کی ہو جس پر ٹیکس عائد ہوسکے ۔ عدنان صدیقی نے کہا کہ ہمارے ہاں ٹیکس کلچر کو زبردستی مسلط کیا جاتا ہے کبھی جاگیر داروں اور وڈیروں سے زرعی ٹیکس وصول نہیں کیا جاتا اور غریب لوگوں کے بجلی بلوں میں بھی پانچ ، چھ قسم کے ٹیکس ڈال دئیے جاتے ہیں جس کی کسی کو سمجھ نہیں آتی۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی ترقی کیلئے ضروری ہے کہ ہم سب اپنی اپنی ذمہ داریوں کو احسن طریقے سے اداکریں ۔