| |
Home Page
جمعہ 6؍ جمادی الثانی 1439ھ 23؍ فروری 2018ء
February 10, 2018 | 12:00 am
ابھیشک بچن نے فلم’من مرضیاں،کے لئے سر مُنڈھوالیا

Todays Print

ممبئی ( مانیٹرنگ ڈیسک) بولی وڈ اداکار ابھیشک بچن کئی فلموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھانے کے بعد اب نئی فلم میں منفرد کردار ادا کرتے نظر آئیں گے جس کے لئے انہوں نے اپنا سر مُنڈھوالیا ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق حال ہی میں ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر جاری کی گئی ہے جس میں ابھیشک بچن اپنے کردار میں ڈھلنے کے لئے سر مُنڈھوارہے ہیں۔انوراگ کشیاپ کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم میں ابھیشک بچن مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں جبکہ ان کے مد مقابل تاپسی پنو اپنی اداکاری کے جوہر دکھاتی نظر آئیں گی۔واضح رہے اس فلم کی شوٹنگ کا آغاز کردیا گیا ہے جبکہ یہ فلم آئندہ سال سینما گھروں کی زینت بنے گی۔