• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گووندا فلم’فرائی ڈے‘میں جلوہ گر ہونگے

ممبئی ( مانیٹرنگ ڈیسک) مداح تیار ہوجائیں کیونکہ بولی وڈ اداکار گوونداپھر سے سلور اسکرین پر لوگوں کو ہنسانے کے لئے نئی فلم میں جلوہ گر ہورہے ہیں جو مئی میں ریلیز کردی جائے گی۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق گووندا ابھیشک ڈوگرا کی ہدایت کار ی میں بننے والی فلم’فرائی ڈے ‘میں مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں جبکہ ان کے ساتھ ورون شرما بھی اپنی اداکاری کے جوہر دکھاتے نظر آئیں گے۔ہنسی اور قہقہوں سے بھرپور یہ کامیڈی فلم رواں سال11مئی کو سینما گھروں میں ریلیز کی جائے گی۔
تازہ ترین