• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی ’’مدر آف آل بمز‘‘ حملے میں طالبان کا تربیتی کیمپ تباہ کیا گیا

لندن (نیوز ڈیسک) امریکی ’’مدر آف آل بمز‘‘ نے جان لیوا دہشت گردوں کے لئے طالبان کے ’’برین واشنگ‘‘ ٹریننگ کیمپ کو تباہ کر دیا تھا۔ ایکسپریس کے مطابق تربیتی مرکز کے قیام کا مقصد طالبان اور ایسٹ ترکمان اسلامک موومنٹ (ای ٹی آئی ایم) کے خودکش حملہ آوروں کو ٹریننگ دینا تھا۔ اس کیمپ کو امریکہ نے ایک بڑے آپریشن میں تباہ کیا۔ امریکی فورسز نے اس حملہ میں GBU-43/Bکے ذریعے میسیو آرڈی ننس ایئر بلاسٹ (ایم او اے بی) پھینک کر تباہ کیا۔ ناٹو ایئر کمانڈ ناٹو کے کمانڈر جنرل جیمس بی ہیکر نے کہا کہ یہ تربیتی مراکز تباہ کئے جانے کے نتیجے میں دہشت گردوں کو چین اور تاجکستان کی سرحد پر حملے کی منصوبہ بندی سے روک دیا گیا ہے۔ ان حملوں میں افغان نیشنل آرمی کی مسروقہ گاڑیوں کو بھی تباہ کر دیا گیا جنہیں دھماکہ خیز مواد سے بھر کر حملہ کرنے والی گاڑیوں میں تبدیل کر دیا گیا تھا۔ واضح رہے کہ ای ٹی آئی ایم چین اور افغانستان کی سرحد پر حملے کرتی تھی جو کہ طالبان کے ساتھ مل کر کام کر رہی تھی۔ خوفناک ایم او بی (مدر آف آل بمز) سے ہونے والے دھماکے کی شدت11ٹن ٹی این ٹی کے مساوی تھی جس سے علاقہ میں موجود ہر شے صفحہ ہستی سے مٹ گئی تھی۔
تازہ ترین