• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گمبیا نے دولت مشترکہ میں دوبارہ شمولیت اختیار کر لی

لندن(نیوز ڈیسک )مغربی افریقی ملک گمبیا نے دولت مشترکہ میں دوبارہ شمولیت اختیار کر لی۔گمبیا نے2013 میں دولت مشترکہ کہ رکنیت ترک کر دی تھی تاہم ملک میں صدارتی انتخابات میں صدر آدما بیرو کے برسر اقتدار آنے اور جمہوریت کے قیام کے بعد دولت مشترکہ میں دوبارہ شمولیت کا فیصلہ کرتے ہوئے اس پر کام گذشتہ سال فروری میں شروع کیا تھا جبکہ گذشتہ ماہ دولت مشترکہ میں دوبارہ شامل ہونے کے لئے ایک باضابطہ درخواست دی جس کو دولت مشترکہ کے ایک اجلاس میں اتفاق رائے سے منظور کر لیا گیا۔گمبین صدر نے دولت مشترکہ کا دوبارہ رکن بننے کے بعد اپنے بیان میں کہا ہے کہ رکنیت کہ یہ بحالی عالمی سطح پر سابق سنہرے دور کا احیاءہے۔اس سلسلے میں لندن میں دولت مشترکہ کے صدر دفتر میں واقع مارلبرو ہاؤس ایک پرچم کشائی کی ایک تقریب منعقد کی گئی جس میں گمبیا کا پرچم لہرا کر گمبیا کو دوبارہ آنے پر خوش آمدید کہا گیا۔ذرائع کے مطابق گمبیا اپریل میں دولت مشترکہ کے آئندہ اجلاس میں شرکت کرے گا،گمبیا پہلی بار1965میں برطانیہ سے آزادی حاصل کرنے کے بعد دولت مشترکہ کا رکن بنا تھا۔ گمبیا،جنوبی افریقہ،پاکستان اور فجی کے بعد دولت مشترکہ کی دوبارہ رکنیت حاصل کرنے والا چوتھا ملک ہے۔دنیا کے تین ممالک آئر لینڈ نے 1949میں ،زمبابوے نے 2003 اور مالدیپ نے 2016میں دولت مشترکہ کی رکنیت ترک کر دی تھی۔ گمبیا کی واپسی کے بعد دولت مشترکہ کے ارکان کی تعداد 53 ہو گئی ہے۔
تازہ ترین