• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غلام نبی عامر دورہ پاکستان کے بعد برطانیہ واپس پہنچ گئے

لندن (پ ر) پاک سرزمین پارٹی برطانیہ و یورپ کے جنرل سیکرٹری غلام نبی عامر دورہ پاکستان کے بعد واپس برطانیہ پہنچ گئے۔ انہوں نے دورہ پاکستان میں کراچی، حیدرآباد میں مختلف پروگرامز میں شرکت کی بعدازاں انہوں نے پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفیٰ کمال اور انیس قائمخانی سے ملاقات کی۔ دونوں رہنمائوں نے پاک سرزمین پارٹی برطانیہ کی کارکردگی کو سراہا۔ غلام نبی عام رنے ایک وفد سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفیٰ کمال مارچ کے مہینے میں برطانیہ کا دورہ کریں گے۔
تازہ ترین