• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چوہدری شاہنواز کے سسر عبدالخالق وفات پاگئے

برمنگھم (نمائندہ جنگ) پاکستان پیپلز پارٹی مڈلینڈ کے صدر چوہدری شاہ نواز کے سسر حاجی عبدالخالق طویل علالت کے بعد گزشتہ روز برمنگھم میں خالق حقیقی سے جاملے۔ چوہدری عبدالخالق منگلا ڈیم سے قبل چھپراں میرپور میں مقیم تھے، بعد میں کھڑی شریف اور پھر برمنگھم میں رہائش پذیر رہے۔ وہ عرصہ دس سال تک کینسر جیسے موذی مرض سے لڑتے رہے اور برمنگھم کے مقامی ہسپتال میں زیر علاج تھے۔ ان کی نماز جنازہ لوزلز کی جامع مسجد میں ادا کی گئی اور نماز جنازہ کے بعد برمنگھم کے مقامی قبرستان میں سپردخاک کر دیا گیا۔ حاجی عبدالخالق کی وفات پر چوہدری شاہ نواز سے صدر پی پی برطانیہ محسن باری، جنرل سیکرٹری اظہر اقبال بڑالوی، آصف خان، صدر برمنگھم قیوم راجہ، چوہدری ارشاد عزیر، سابق مشیر حکومت محمد سعید مغل ایم بی ای، الحاج شریف مغل، مرزا اختر محمود سینئر نائب صدر، چوہدری شبیر، فدا حسین چارلی، سابق ایڈمنسٹریٹر چوہدری الیاس، ملک ظہیر عباس، الحاج راجہ جاوید اقبال اور دیگر نے اظہار افسوس کرتے ہوئے دعائے مغفرت کی ہے۔
تازہ ترین