• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دوہزار بیس تک تین بلین گھر اور بزنسز الٹرافاسٹ براڈ بینڈ سے منسلک ہوجائیں گے،رپورٹ

لندن (پی اے) بی ٹی کی فرم اوپن ریچ2020ء تک برطانیہ کے تین ملین گھروں میں ’’الٹرا فاسٹ‘‘ انٹرنیٹ کنکشنز متعارف کرائے گی۔ یہ فرم برطانیہ میں براڈ بینڈ انفراسٹرکچر کا انتظام سنبھالتی ہے۔ اوپن ریچ کمپنی نے کہا کے وہ اپنے پلان کو وسعت دے رہی ہے اور اس میں تیزی لارہی ہے جس کے تحت گھروں اور بزنسز کو براہ راست فائبر کنکشنز کے ساتھ منسلک کر دیا جائے گا اور انٹرنیٹ کی سپیڈ24میگابائٹ فی سیکنڈ سے بڑھا کر سپر فاسٹ براڈ بینڈ کے تحت 100میگا بائٹس کردی جائے گی۔ یہ کمپنی بی ٹی کی ہے لیکن اپنے طور پر آپریٹ کرتی ہے۔ اس کا کہنا ہے کے برمنگھم، برسٹل، کارڈف ایڈنبرا، لیڈز، لیورپول، لندن اور مانچسٹر میں پروگرام کے پہلے مرحلے میں الٹرا فاسٹ براڈ بینڈ متعارف کرائی جائے گی جہاں برطانیہ کے 40فیصد ٹائونز شہر اور باروز واقع ہیں۔ کنزیومر گروپ وچ کے الیکس نیل نے کہا کے برطانیہ فائبر کے ذریعے براہ راست گھروں اور بزنسز کو تیز رفتار انٹرنیٹ کنکشنز کی فراہمی میں دوسرے ملکوں سے خاصا پیچھے ہے۔ اگر آپ ایک نظر دیکھیں کے سپین میں 79فیصد لوگوں کوفل فائبر انٹرنیٹ کنکشنز رسائی ہے جبکہ برطانیہ میں یہ تناسب صرف تین فیصد ہے۔ اس صورت میں کنزیومر یہ بات واضح طور پر پوچھنے میں حق بجانب ہیں کہ کیا ہو رہا ہے۔ خصوصاً ان حالات میں جب انہیں اپنے موجودہ براڈ بینڈ سپیڈ میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے کہ آخر ایسا کیوں ہے۔ اوپن ریچ فرم نے کہا کے وہ 500000گھروں کو فائبر انٹرنیٹ کنکشنز فراہم کر چکی ہے۔ یہ کنکشنز زیادہ تر دیہی ایریاز میں دیئے گئے ہیں۔ گزشتہ دو سال میں ہم نے جو فوکس کیا تھا وہ تقریباً حاصل کر لیا حکومت کا ٹارگٹ ہے کہ ملک میں 95 فیصد سپرفاسٹ انٹرنیٹ کوریج ہو۔ اب ہمارا مینڈیٹ 95 فیصد لوگوں تک رسائی ہے جبکہ باقی 5فیصد کو سپرفاسٹ سے الٹرا فاسٹ سپیڈز میں اپ گریڈ کر دیا۔ مسٹر سیلی نے کہا کے ہومز اور بزنسز کو ’’ہائی برڈ‘‘ کو استعمال کرتے ہوئے اپ گریڈ کیا جائے گا جو موجودہ کوپر بیسڈ نیٹ ورک کی جگہ لے گا۔ کلچر سیکرٹری میٹ ہینکاک نے کہا کے مجھے خوشی ہوئی ہے کے اوپن ریج کمپنی نے سٹرٹیجی میں تبدیلی لاتے ہوئے لوگوں کو برق رفتا انٹرنیٹ کنکشنز کی فراہمی پر کام شروع کر دیا ہے اور وہ روایتی کوپر سپیڈ سسٹم پر انحصار کرنے کے بجائے فائبر پر منتقل ہو رہی ہے جوکے جدید ٹیکنالوجی ہے۔ ہم اس ٹیکنالوجی کو ملک بھر میں پھیلانے کے لئے مسابقت کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔ ہم اوپن ریچ، ورجن، سٹی فائبر، گیگا کلیئر، ٹاک شاک کے ساتھ مل کر کام کریں گے تاکہ برطانیہ کو مستقبل کی ضروریات کے مطابق بنانے کے لئے فل فائبر براڈ بینڈ پرووائیڈرز کی تعداد میں اضافہ کیا جا سکے۔ حریف سٹی فائبر فرم ووڈا فون کے ساتھ مل کر کام کر رہی ہے تاکہ 2025ء تک 5 ملین گھروں، بزنسز کو فائبر سہولت فراہم کی جاسکے۔
تازہ ترین