| |
Home Page
جمعہ 6؍ جمادی الثانی 1439ھ 23؍ فروری 2018ء
February 10, 2018 | 12:00 am
پرتگال کے ائرپورٹ سے 18سالہ پاکستانی لڑکی لاپتہ

Todays Print

لزبن(سرفرازفرانسس) پرتگال کے دارالحکومت کے انٹرنیشنل ائرپورٹ سے اٹھارہ سالہ پاکستانی لڑکی لاپتہ ہو گئی۔ عروج آصف یاسین سکنہ راولپنڈی نے ایمرٹس کی فلائٹ نمبری سے دو فروری کو راولپنڈی کے لئے لزبن ائرپورٹ سے چیک ان اور بورڈنگ حاصل کی لیکن لڑکی مقررہ وقت پر براستہ دوبئی پاکستان نہیں پہنچی۔ پاکستانی سفارت خانہ لزبن کے ذرائع کے مطابق لڑکی کے والد کی رپورٹ پر لزبن پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے جبکہ اصل حقائق جلد سامنے آ جائیں گے ائرپورٹ حکام سے مدد طلب کی گئی ہے تا کہ معاملہ کی کو حل کیا جا سکے۔