• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مسلمانوں نے اغیار کے اطوار پر چلنا شروع کر دیا ہے، فضیل باپو

برمنگھم (پ ر) دعوت اسلامی شاذلی کابینات (مڈلینڈ) کے نگران سید فضیل باپو نے کہا ہے کہ دلوں کا سکون اللہ عزوجل کے ذکر میں ہی ہے۔ معاشرے میں پھیلی بے سکونی، گھروں میں ناچاقی، رزق میں برکت نہ ہونا یہ سب دین سے دوری کا نتیجہ ہے۔ لوگوں کی اکثریت نے دین پر چلنے کے بجائے اغیار کے اطوار پر چلنا شروع کر دیا ہے اور اغیار کے مختلف دن منانا شروع کردیئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسلام مکمل ضابطہ حیات ہے۔ اسلام گناہوں سے بچنے کی تربیت فراہم کرتاہے۔ اسلام کے بنائے ہوئے طریقوں پر چل کر گناہوں بھری زندگی سےبچا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے اغیار کے دنوں کی مخالفت کرنی ہے بلکہ دوسروں کو بھی بچانا ہے۔
تازہ ترین