| |
Home Page
پیر2 ؍ جمادی الثانی 1439ھ 19؍ فروری 2018ء
February 10, 2018 | 12:00 am
نایاب نمبر پلیٹ کی بولی ایک لاکھ پونڈ تک پہنچنے کی توقع

Todays Print

لندن(جنگ نیوز) برطانیہ کی نایاب ترین نمبر پلیٹس میں سے ایک نمبر پلیٹ نیلامی کے لئے پیش کردی گئی ہے، ڈی وی ایل اے پلیٹTAX1 40برس سے پرائیوٹ اونر شپ میں رہی اور اب توقع ہے کہ 22فروری کو ہونے والی آکشن میںا س کی قیمت100000پونڈ تک پہنچ جائے گی۔ آکشنر جوناتھن ہمبرٹ نے کہا کہ میں قومی مفاد کو مقدم رکھتا ہوں۔ یہ نمبر پلیٹ وئیل بری نارتھمپٹن شائر میں ہمبرٹ اینڈ ایکیسس آکشنریزی میں فروخت کے لئے پیش ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ یہ نمبر پلیٹ ابھی دستیاب ہے اور پھر مزید 40سال کے لئے پرائیویٹ اونر شپ میں جانے کی قوی امکانات ہیں جو اس کی عکاسی کرتے ہیں کہ برطانیہ کی نایاب ترین اس نمبر پلیٹ میں سرمایہ کاری کا موقع ہے۔ کم ترین یعنی1نمبر والی نمبر پلیٹس ہمیشہ پریمیم کے لئے پرکشش ہوتی ہیں۔