• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سکولوں کے پاس گاڑی کی غلط پارکنگ پر والدین کو جرمانہ ادا کرنا پڑے گا

لندن( نیوز ڈیسک) اپنے بچوں کے سکولوں کے قریب گاڑیاں پارک کرنے اور اس حوالے سے قوانین کو نظر انداز کرنے والے والدین کو اب 70پونڈ جرمانہ ادا کرناپڑے گا۔ ڈیلی مرر نے یہ خبر دیتے ہوئے لکھاہے کہ لیسٹر شائر کی مل فیلڈ اکیڈمی نےوالدین کو ٹریفک مسائل کے سبب ایک ایمبولنس کے پھنس جانے کے واقعے کے بعد کی گئی اس تبدیلی سے آگاہ کردیا ہے،اساتذہ کاکہناہے کہ سکول کے گیٹ کےگاڑیوں کی پارکنگ سے بیشمار مسائل پیداہوتے ہیں ،چوراہے پر گاڑی پارک کئے جانے سے راستہ رک جاتاہے اور پیرامیڈکس جائے وقوعہ پر نہیں پہنچ پاتے،یہ تبدیلیاں متعدد حادثات کے بعد کی گئی ہیں جن میں ایک ایمبولنس کے پھنس جانے کاواقعہ شامل ہے۔اب والدین اور بچوں کو سائیکل استعمال کرنے کی ترغیب دینے کیلئے آزمائشی طورپر ایک سکول کلیئر زون قائم کیاجائے گا یہ آزمائشی مرحلہ 9اپریل سے شروع ہوگا اور 6ماہ تک جاری رہےگا۔ سکول کلیئر زون میں صبح8سے 9بجے تک اور دوپہر کو2بجے سے4 بجے تک سکول کے گرد انتظار پر کوئی پابندی نہیں ہوگی۔آزمائشی مدت کے دوران قانون شکنی پر 70پونڈ جرمانہ ادا کرناپڑے گا۔
تازہ ترین