• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پولیس کی کارروائیاں، بھتہ خور سمیت105ملزمان گرفتار،اسلحہ اور منشیات برآمد

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پولیس نے شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہو ئے بھتہ خور سمیت105 ملزمان کو گرفتار کرکے دستی بم اور دیگر اسلحہ، منشیات، شراب، گٹکا برآمد کرلیا،ملزمان میں ڈکیت،مفرور اور اشتہاری بھی شامل، تفصیلات کے مطابق گلشن اقبال پولیس نے 2ملزمان جاوید اور حسن ، اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ پولیس نے ملزم یاسر نیازی، پیر آباد پولیس نے بھتہ خور طارق ، بلدیہ پولیس نے2ملزمان سہیل اور ذوالفقار ، سہراب گوٹھ پولیس نے مقابلے کے بعد 2 ملزمان گل حسن اور شوکت علی، ڈاکس پولیس نے لینڈ مافیا کے کارندوں کمال، یوسف اور یاسین ،جوہر آباد پولیس نے ملزم عبدالرحمان، منگھوپیر پولیس نے ملزم شاہ آغا عرف خان، قائد آباد پولیس نے ملزم افتخار اور پریڈی پولیس نے ملزم امجد اور مشتاق کو گرفتار کیا ،ملزمان سے اسلحہ،منشیات،نقد رقم اور بھاری مقدار میں گٹکا، موٹر سائیکل کا چیسسز بھی برآمد کیا گیا، دریں اثنا کراچی کے تینوں زون کی پولیس اور سی آئی اے نے گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران شہر کے مختلف علاقوں میں73چھاپہ مار کارروائیوں اورمقابلے کے بعد89ملزمان کو گرفتار کرلیا،گرفتار ملزمان میں 2ڈکیت، غیرقانونی اسلحہ رکھنے کے الزام میں8، امتناع منشیات کے مقدمے میں22,مفرور و اشتہاری13اور دیگر جرائم میں ملوث 42ملزمان شامل ہیں جن کے قبضے سے مختلف اقسام کے10پستول، ایک دستی بم اور بھاری مقدار میں منشیات و شراب برآمد ہوئی ہے۔
تازہ ترین