• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سپریم کورٹ کراچی رجسٹری آج اہم مقدمات کی سماعت ہوگی

کراچی(اسٹاف رپورٹر) سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں ہفتے کو(آج)جسٹس گلزاراحمد کی سربراہی میں دورکنی بینچ وکلا کی ٹارگٹ کلنگ، عدالتوں کی سیکیورٹی سے متعلق ازخود نوٹس کیس کی سماعت کرے گا، تفصیلات کے مطابق سپریم کراچی رجسٹری میں ہفتہ 10فروری کو جسٹس گلزار احمد اور جسٹس مقبول باقر پر مشتمل دو رکنی بینچ اہم مقدمات کی سماعت کریں گے، جمعہ کو کراچی رجسٹری میں مقدمات کے لیے روسٹر جاری کیا گیا ، مقدمات کی سماعت کے حوالے سے آئی جی سندھ، پراسیکیوٹر جنرل سندھ ودیگر حکام کو نوٹس جاری کردیئے گئے۔
تازہ ترین