• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کینجھر جھیل سے زہریلے پانی کی فراہمی، ایم ڈی واٹر بورڈ سے جواب طلب

کراچی(اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائی کورٹ نے کینجھر جھیل سے شہریوں کو پینے کے زہریلے پانی کی فراہمی کے خلاف آئینی درخواست پر ایم ڈی واٹر بورڈ سے جواب طلب کرتے ہوئے درخواست گزاروں کو واٹرکمیشن سے رجوع کرنے کی ہدایت کردی، دورکنی بینچ کے روبرو آئینی درخواستوں کی سماعت کے موقع پر عدالت عالیہ میں درخواست گزار پیش ہوئےاور فاضل عدالت کو بتایاکہ ٹھٹھہ، جامشورو کی عوام کو گٹر، زہریلا، کیمیکل زدہ پانی فراہم کیا جا رہا ہے جس کی وجہ سے شہریوں میں محلق بیماریاں پھیل رہی ہیں اور انسانی جانیں ضائع ہورہی ہیں، سندھ حکومت اپنی ذمہ داری سے غافل ہے،درخواست گزاروں کے وکیل نے کہا 2013 سے یہ معاملہ زیر التواء ہے، عدالت نے استفسار کیا کہ واٹر بورڈ کی جانب سے کون پیش ہو رہا ہے، عدالت کو بتایاگیاکہ واٹربورڈ کی جانب سے کوئی نمائندگی نہیں ہےجس پر جسٹس حسن اظہر رضوی نے درخواست گزاروں سے مکالمہ کرتےہوئے کہاکہ سپریم کورٹ کی ہدایت پر واٹر کمیشن بنایا گیا ہے اور ہدایت کی کہ آپ واٹرکمیشن سے بھی رجوع کر سکتے ہیں جبکہ ایم ڈی واٹر بورڈ سے بھی جواب طلب کرلیاہے۔
تازہ ترین