• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صوبائی حکومت برطرف پولیس اہلکاروں کو فوری بحال کرے،قاری عثمان

کراچی (پ ر)جمعیت علماء اسلام کے صوبائی نائب امیر قاری محمد عثمان نے کہا ہےکہ صوبائی حکومت برطرف کئے گئے سینکڑوں پولیس اہلکاروں کو فوری بحال کرے،غریب اور بے سہارا پولیس اہلکاروں نے جمع پونجی لگا کر سیاسی اور پولیس سوداگروں سے اپنی بھرتی کرانے کے بعد 2 اور 3سال تنخواہیں لیں اور پھر معطلی کے بعد دربدر کی ٹھوکریں کھا رہے ہیں،وہ کراچی پریس کلب کے باہر دھرنے پر بیٹھے سینکڑوں برطرف پولیس اہلکاروں سے خطاب کررہے تھے،انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت عوامی مسائل کے حل میں نہ کوئی دلچسپی رکھتی ہے اور نہ ہی غریب عوام کو نوکریوں کے نام پر لوٹنے والوں کے خلاف کارروائی عمل میں لاتی ہے،جسکا واضح مقصد یہ ہے کہ غریبوں کو لوٹنے والوں کے ہاتھ لمبے ہیں۔
تازہ ترین