• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستار ہیں اور انہی کے دستخط کے حامل ٹکٹ سینٹ الیکشن کے لیے منظور کیے جائیں گے،الیکشن کمیشن پاکستان

Todays Print

کراچی(آئی این پی)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے رابطہ کمیٹی کی جانب سے لکھے ہوئے خط کا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستار ہیں اور انہی کے دستخط کے حامل ٹکٹ سینٹ الیکشن کے لیے منظور کیے جائیں گے۔تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان کی رابطہ کمیٹی کی جانب سے جمعہ کو الیکشن کمیشن آف پاکستان کو خط لکھا گیا تھا جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ پارٹی آئین کے تحت کنوینر کو ٹکٹ دینے کا اختیار حاصل نہیں ہے۔پارٹی ٹکٹ دینے کا اختیار پارٹی آئین کے تحت رابطہ کمیٹی کے پاس ہے لہذا الیکشن کمیشن سینٹ الیکشن کے لیے ڈاکٹر فاروق ستار کے نامزد کردہ امید واروں کو رد کرتے ہوئےرابطہ کمیٹی کے نامزد کردہ ناموں کو منظور کرے۔

تازہ ترین