• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آرمی چیف نے مزید 7 دہشتگردوں کی سزائے موت کی توثیق کردی

Todays Print

راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک )آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے 7 دہشت گردوں کی سزائے موت کی توثیق کردی۔موت پانے والے تمام مجرموں کا تعلق کالعدم تحریک طالبان سے ہے،سول و فوجی اہلکاروں پر حملوں میں ملوث رہے پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ملٹری کورٹ سے سزا پانے والے 7 دہشت گردوں کی سزائے موت کی توثیق کردی جب کہ عدالت کی جانب سے 5 دیگر دہشت گردوں کو مختلف مدت کی قید کی سزا بھی سنائی گئی، تمام دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیموں سے ہے۔ ترجمان پاک فوج کے مطابق دہشت گردوں کو سنگین کارروائیوں میں ملوث ہونے پر سزا دی گئی اور سزائے موت پانے والوں نے اپنے جرائم کا مجسٹریٹ کے سامنے اعتراف بھی کیا جب کہ سزا پانے والے مسلح افواج، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور شہریوں پر حملوں میں بھی ملوث ہیں، یہ 7 دہشت گرد مجموعی طور پر 85 افراد کے قتل، 109 کو زخمی کرنے میں ملوث ہیں۔

تازہ ترین