• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بنی گالہ میں تعمیرات پر پابندی کیخلاف سینکڑوں افراد کا احتجاجی مظاہرہ

اسلام آباد(نمائندہ جنگ)بنی گالہ کے علاقے میں تعمیرات پر پابندی کے خلاف جمعہ کو سینکڑوں افراد نے کورنگ پل پر احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرین نے سی ڈی اے ،اسلام آباد انتظامیہ اور عمران خان کے خلاف نعرے بازی کی۔ مظاہرے میں مقامی افراد کی سینکڑوں کی تعداد میں شرکت علاقہ میں مکمل طور پر شٹر ڈائون ہڑتال رہی ۔بنی گالہ کے مختلف علاقوں سےلوگ ریلیوں کی شکل میں کورنگ پل پر جمع ہوئے اہل علاقہ کا چیف جسٹس آف پاکستان سے بنی گالہ میں دفعہ 144ہٹانے کا حکم دینے کی اپیل کی۔ مظاہرین کا موقف تھا کہ عمران خان نے علیم خان کی ہائوسنگ سوسائٹی کامیاب بنانے کے لیے عدالت میں درخوا ست دائر کی۔عمران خان نے سپریم کورٹ میں درخوا ست دائر کرنے کے بعد غریب مقامی رہائشیوں کی زندگی عذاب بنا دی ہےملکیتی جائیداد ہونے کے باوجود مقامی افراد اپنے لیے تین ،پانچ مرلے کا مکان نہیں بنا سکتے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کرنے کے بعد 10 ماہ سے عمران خان نہ خود اور نہ ہی ان کے وکیل عدالت میں پیش ہو رہے ہیں۔
تازہ ترین