• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا، رواں برس دوسری مرتبہ مختصر شٹ ڈاؤن ختم ہو گیا

واشنگٹن (جنگ نیوز) امریکا میں رواں برس کے دوران دوسری مرتبہ پیدا ہونے والا مختصر مدت کا حکومتی شٹ ڈاؤن ختم ہو گیا ہے۔ یہ شٹ ڈاؤن امریکی ایوانِ نمائندگان میں بجٹ کی منظوری سے ختم ہوا۔ ایوانِ نمائندگان میں ٹرمپ انتظامیہ کے پیش کردہ بجٹ کے حق میں 240 اور مخالفت میں 186 ووٹ پڑے۔ جمعے کی علی الصبح سینیٹ میں بجٹ منظور کرنے کی قرارداد کے حق میں 71 اور مخالفت میں 28 ووٹ ڈالے گئے تھے۔
تازہ ترین