• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

این اے 154 لودھراں ،انتخابی جلسہ میں شرکت پر عمران خان اور علی جہانگیر ترین کوالیکشن کمیشن کے نوٹس

لاہور(نمائندہ خصو صی) الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 154لودھراں میں ضمنی انتخابات کیلئے تحریک انصاف کے امیدوار کے جلسہ میں عمران خان کی شرکت پر عمران خان اور تحریک انصاف کے امیدوار علی جہانگیر ترین کو نوٹس جاری کر دیئے ہیں ۔نوٹسز میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق کے مطابق انتخابی شیڈول آنےکے بعد اراکین پارلیمنٹ و صوبائی اسمبلی یا حکومت و کابینہ کے اراکین کے انتخابی مہم میں حصہ لینے پر پابندی ہے۔ انہوں نے دونوں رہنمائوں سے کہا ہے کہ وہ ضابطہ اخلاق کی پابندی کریں ۔
تازہ ترین