• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی حکومت مخالف فیصلہ دینے والے جسٹس کے ایم جوزف کا سپریم کورٹ میں تقرر نہیں کریگی، میڈیا رپورٹ

کراچی(نیوزڈیسک) بھارتی میڈیا رپورٹ میں کہا گیا ہےکہ اترا کھنڈ میں حکومت مخالف فیصلہ دینے والے ہائی کورٹ کے جج جسٹس کے ایم جوزف کی بھارتی حکومت کی جانب سے سپریم کورٹ میں تقرری روکے جانے کا امکان ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی چیف جسٹس دیپک مشرا کی سربراہی میں 5انتہائی سینئر ججز پر مشتمل سپریم کورٹ کی کمیٹی نے جسٹس کے ایم جوزف کو تمام ہائی کورٹس کے سینئر ججز اور چیف جسٹسز کے مقابلے میں زیادہ موزوں قرار دیتے ہوئے انکا نام سپریم کورٹ کے جج کے طور پر تجویز کیاہے ۔ حکومتی ذرائع کے مطابق اس تجویز کو بھارتی حکومت کی جانب سے سنارٹی کے اصول کے خلاف قرار دیا جارہا ہے۔
تازہ ترین