• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا میں فری کراچی مہم چلانے پرندیم نصرت کو ایم کیو ایم لندن سے نکال دیا گیا

لندن ( جنگ نیوز)متحدہ قومی موومنٹ لندن کی رابطہ کمیٹی نے تنظیمی خلاف ورزی پر ندیم نصرت کوتنظیم کی بنیادی رکنیت سے خارج کردیا ہے ۔ رابطہ کمیٹی نے کارکنان وذمہ داران کوہدایت کی ہے کہ وہ ندیم نصرت سے کسی بھی قسم کا رابطہ نہ رکھیں اورنظم وضبط کی سختی سے پابندی کریں۔ اپنے ایک اہم بیان میںایک مرتبہ پھرواضح الفاظ میں کہاہے کہ امریکا میں چلائی جانے والی ’’ فری کراچی مہم ‘‘ سے ایم کیوایم کاکوئی تعلق نہیں ہے ۔ فری کراچی مہم ندیم نصرت کاانفرادی وذاتی عمل ہے جوانہوں نے ازخودشروع کی ہے اورجوکہ پارٹی کے نظم وضبط اور پالیسی کی صریحاً خلاف ورزی ہے۔
تازہ ترین