• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میرے پاس بانی اور قائد جیسا ڈنڈا نہیں ہے،فاروق ستار

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ایم کیو ایم پاکستان کے سر براہ ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کو خط میرے خلاف عدم اعتماد ہے اور مائنس فاروق ستار ہے اگر وہ چاہتے ہیں تو میں عہدہ چھوڑنے کے لئے تیار ہوں،رات گئے اپنی قیام گاہ پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مسئلہ کامران ٹیسوری کا نہیں بلکہ پارٹی کی سر براہی کا ہے،پارٹی کون تقسیم کررہاہے سب سامنے آگیا،اس صورت حال میں بہادر آباد کس طرح جائوں ، رابطہ کمیٹی نے انہیں لمبی چھٹی پر بھئج دیا، میں ابھی تک کوئی نام فائنل نہیں کیا، یہ سب کچھ اس لئے ہورہا ہے کہ میرے پاس بانی اور قائد جیسا ڈنڈا نہیں ہے،ضد اور انا کا مسئلہ نہیں،تمام صورت حال میں بلی تھیلے سے باہر آگئی۔
تازہ ترین