• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سوچ کو وسیع کرنا ہوگا، اصلاح کے بغیر ترقی نہیں ہوسکتی،مصطفیٰ کمال

کراچی (اسٹاف ر پو ر ٹر)پاک سر زمین پارٹی کے چیئر مین سید مصطفی کمال نے کہا ہے کہ ہم جس مشن و مقصد کے لیے جدوجہد کررہے ہیں وہ ایک عظیم کام ہے ہمیں اپنی سوچ کو وسیع کرنا ہوگا، اصلاح کے بغیر ترقی نہیں ہوسکتی، انسانیت کے فلاح کا ذریعہ بنو، پاکستانیت کی سوچ کے ذریعے کراچی ترقی کرے گا تو پاکستان خوشحال ہوگا، انہوں نے کارکنوں کو مخاطب کر تے ہوئے کہا کہ جب تک ہم اپنی اصلاح نہیں کریں گے، اپنی غلطیوں کو تسلیم نہیں کریں گے اور اپنی برائیوں کو ختم نہیں کریں گے اس وقت تک ہم آگے نہیں بڑھ سکتے کیونکہ اصلاح کے بغیر بہتری اور ترقی نہیں ہوسکتی۔ وہ پاک سر زمین پارٹی کے زیر اہتمام نارتھ ناظم آباد ٹائون میں واقع نگینہ اسکوائر حیدر ی مارکیٹ میں پی ایس پی کے تمام مر کزی شعبہ جات اور کراچی کے تمام ٹائونز کے ذمہ داران کے اجلاس سے خطاب کررہے تھے۔
تازہ ترین