• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور ہائیکورٹ ،پی آئی اے میں غیر قانونی بھرتیوں کیخلاف درخواست ناقابل سماعت قرار دیکر مسترد

لاہور(نمائندہ جنگ)لاہور ہائیکورٹ نے پی آئی اے میں غیر قانونی بھرتیوں کے الزام میں درخواست کو نا قابل سماعت قرار دیکر مسترد کر دیا ہے۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شمس محمود مرزا نے پی آئی اے کے سابق مینجر لیگل سروسز میاں ناصر میر کی درخواست پر سماعت کی ۔جس میں پی آئی اے میں غیر قانونی بھرتیوں کا الزام لگایا گیا ہے۔ درخواست گزار کے مطابق پی آئی اے میں میرٹ سے ہٹ کر مشرف رسول کو چیف ایگزیکٹو آفیسر لگا دیا گیا۔ اس طرح احمد روف کو چیف لیگل ایڈوائزر، عاصم روف کو ڈپٹی جنرل مینجر اور عاصمہ باجوہ کو چیف ایچ آر لگا دیا گیا ۔
تازہ ترین