| |
Home Page
پیر2 ؍ جمادی الثانی 1439ھ 19؍ فروری 2018ء
February 10, 2018 | 12:00 am
ہائی پروفائل کیسز التواء کا شکار

Todays Print

کراچی (خرم احمد / اسٹاف رپورٹر ) سی ٹی ڈی میں درج ہونے والے ہائی پروفائل کیسز التواء کا شکار ہیں۔ ذرائع کے مطابق کاؤنٹر ٹریرزم ڈپارٹمنٹ میں پولیس اہلکاروں کے قتل سمیت متعدد ہائی پروفائل کیس پولیس افسران کی عدم توجہی کے باعث التوء کا شکار ہیں ، دہشتگرد آزاد ہیں،شادمان اور گلبرگ میں بھی پولیس اہلکاروں اور چینی باشندے کے قتل کا سراغ نہ مل سکاجبکہ نقیب اللہ ،انتظار اور مقصود کیس کی انکوائری بھی اب تک نامکمل ہے،تیموریہ میں قتل ہونے والے اہلکار کی دہشت گردوں کی جانب سے قتل کی ویڈیو بھی جاری کے گئی تھی لیکن ریاست کی رٹ کو چیلنج کرنے والے دہشتگردوں کو بھی گرفتار نہیں کرسکی ہے ۔