• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چین کا پاکستان کو آسیان ممالک کے مساوی رعایت دینے پر اتفاق

راولپنڈی ( مانیٹرنگ ڈیسک )چین نے پاکستان کو آسیان ممالک کے مساوی رعایت دینے پر اتفاق کرلیا ہے۔رپورٹس کے مطابق پاکستان اورچین کے درمیان آزاد تجارتی معاہدے دوئم پر مذاکرات کامیاب ہوگئے ہیں، دونوں ملکوں کے درمیان آزاد تجارتی معاہدے پر آئندہ ماہ دستخط ہونے کی توقع ہے، ایف ٹی اے ٹو کے تحت مذاکرات کا نواں دور چین میں ہوا۔ چینی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ چین آزاد تجارتی معاہدے دوئم سے متعلق پاکستان کے خدشات دور کرنے اور پاکستان کو آسیان ممالک کے مساوی رعایت دینے پر رضامند ہو گیا۔
تازہ ترین