• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خیبرپختونخواکالجز کے772ٹیچنگ اسسٹنٹس کو چار ماہ سے تنخواہیں نہیں ملیں

پشاور(نمائندہ جنگ)خیبرپختونخوا کے کالجز میں ٹیچنگ اسسٹنٹس گزشتہ چار ماہ سے تنخواہ سے محروم ہیں ، متاثرہ اساتذہ نے صوبائی اسمبلی کی جانب سے مستقل کرنے کے نوٹیفیکیشن میں تاخیر پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے احتجاج کی دھمکی دے دی ، ٹیچنگ اسسٹنٹس ایسوسی ایشن کے چیئرمین اجبرخان کے مطابق خیبرپختونخوا اسمبلی نے 13 اکتوبر کو ٹیچنگ اسسٹنٹس کو بطور لیکچررز مستقل کرنے کا بل منظور کیا تھا جس پر 25 اکتوبر کو گورنرخیبرپختونخوا نے بھی دستخط کر دیے لیکن تاحال محکمہ اعلیٰ تعلیم نے ان کی مستقلی کا نوٹی فیکیشن جاری نہیں کیا۔
تازہ ترین