| |
Home Page
پیر2 ؍ جمادی الثانی 1439ھ 19؍ فروری 2018ء
February 10, 2018 | 12:00 am
فقیر آباد سردار کالونی میں دیور نے بھابی کو اغواء کر لیا

Todays Print

پشاور( نمائندہ جنگ) تھانہ فقیر آباد کی حدود سردار کالونی سے دیور نے بھابی کو بہلاپھسلا کر اغواء کر لیا ۔سید حسن سکنہ سردار کالونی نے رپورٹ درج کراتے ہوئے پولیس کو بتایاکہ گزشتہ روز اس کے بیٹے حضرت حسین نے اپنی بھابی مسماۃ ( ن) زوجہ غلام حسین کو بہلا پھسلاکراغواء کر لیا ہے مدعی کے مطابق مسماۃ ( ن) کے اس کے ساتھ تعلقات تھے اور وہ اس کے ساتھ اپنی مرضی سے بھاگ گئی ہے جس پر پولیس نے دونوں کے خلاف مقدمات درج کر لئے اوران کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارنا شروع کردئیے ہیں پولیس کا کہناہے کہ ملزم حضرت حسین کی ایک ماہ قبل شادی ہوئی تھی تاہم وہ اس پر خوش نہیں تھا ۔