• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایف بی آر کے قانونی مشیروں کے پینل میں عنقریب اہم تبدیلیاں ہوں گی

اسلام آباد (حنیف خالد) ایف بی آر کے پینل آف لیگل ایڈوائزرز میں ماہ رواں میں انقلابی تبدیلیاں ہونگی ان تبدیلیوں سے پہلے وزیراعظم کے خصوصی معاون برائے ریونیو (بلحاظ عہدہ وفاقی وزیر) چیئرمین ایف بی آر طارق محمود پاشا اور ممبر لیگل محمد طارق مسعود آئندہ ہفتوں میں 21 ریجنل ٹیکس دفاتر (پشاور، ایبٹ آباد، راولپنڈی، اسلام آباد، گوجرانوالہ، لاہور، فیصل آباد، ملتان، بہاولپور، ساہیوال، کوئٹہ، سکھر، حیدرآباد، کراچی) اور کسٹم کلکٹریٹس (پشاور اسلام آباد کوئٹہ کراچی وغیرہ) کا دورہ کریں گے۔ایف بی آر کی یہ ٹیم ہارون اختر خان کی قیادت میں مذکورہ ٹیکس مراکز اور کسٹم کلکٹریٹس میں چیف کمشنروں کمشنروں چیف کلکٹرز کلکٹرز اور ان کی ٹیموں کے ساتھ پینل آف لیگل ایڈوائزرز میں شامل ان کے علاقے کے ایف بی آر کے رکھے گئے وکلاء لیگل ماہرین کی کارکردگی کا عمیق جائزہ لے گی اور ہر لیگل ایڈوائزر کی کارگزاری دیکھ کر ان کے مشاہدوں یا معیاری کارکردگی نہ دکھانے والوں کو پینل سے خارج کرنے کے فیصلے کرے گی۔یف بی آر کی بورڈ ان کونسل کا سپیشل اجلاس ہیڈکوارٹرز میں ہوا جس میں 4040ارب روپے کا سالانہ میزانیاتی ریونیو ٹارگٹ حاصل کرنے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔ بورڈ ان کونسل (چیئرمین اور ایف بی آر کے ممبر صاحبان) نے ساٹھ سال کی عمر کو پہنچ کر جمعہ9فروی2018کو ریٹائر ہونے والے ان لینڈ ریونیو آپریشنز خواجہ تنویر احمد کے بارے میں تحسین کے کلمات کہے ان کی ایف بی آر کے لئے پورے کیرئیر کے دوران خدمات کو خراج تحسین پیش کیا بعد میں ان کے اعزاز میں ایف بی آر کے چیئرمین ممبروں چیف صاحبان کی طرف سے ظہرانہ دیا گیا۔خواجہ تنویراحمد کے جانشین آئندہ چند روز میں عہدہ سنبھالیں گے اس کے لئے تین سینئر ترین فعال ترین اور اچھی شہرت والے عہدیداروں کے نام زیر غورہیں۔ وزیراعظم کے خصوصی معاون برائے ریونیو ( بلحاظ عہدہ وفاقی وزیر ریونیو) ہارون اختر خان تین نام چیئرمین کی مشاورت سے وزیراعظم کو بھجوا رہے ہیں۔چیئرمین ایف بی آر طارق محمود پاشا نے ساتھی ممبروں کی مشاورت سے بڑے بڑے علاقائی ٹیکس دفاتر میں نئے عہدیدارتعینات کئے ہیں محمد عامر سیکرٹری آئی آر آپریشنز ایف بی آر کو ایڈیشنل کمشنر آر ٹی او راولپنڈی مقرر کیا گیا ہے بنیادی سکیل نمبر20 کے عہدیداروں سید حامد علی نے موجودہ عہدہ چھوڑ دیا ہے۔
تازہ ترین