• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سابق وزیراعظم نوازشریف (ڈمی) آج ”خبرناک“ کے مہمان ہونگے

کراچی (جنگ نیوز) سابق وزیراعظم نوازشریف (ڈمی) ہفتے کو ”جیونیوز“ کے پروگرام ”خبرناک“ کے مہمان ہوں گے۔ شو کے دوران گفتگو کرتے ہوئے اُن کا کہنا تھا کہ ”میں تو بسنت کیلئے راضی ہوں لیکن شہباز نہیں مانتا، میرے گڈے کو ”کنی“ دینے والی ہی حکومت کر سکتی ہے“۔پروگرام میں جن دیگر موضوعات پر بات ہوگی اُن میںن لیگ کی ڈور کو کس نے ”ٹُک“ لگایا، سیاسی بسنت میں کس نے کس کی ”گڈی” کاٹی، لمبی ڈور والے گڈے میاں صاحب کی چھت پر گرنے لگے، کٹی زبان ”کٹ کٹ“ چلتی ہے اور”میاں کا گواہ “۔ شامل ہیں۔ طنز و مزاح سے بھر پور ”خبرناک“ علی میر اور عائشہ جہانزیب کے ساتھ رات 11 بجکر5 منٹ پر دکھایا جائے گا۔
تازہ ترین