• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عاصم حسین اور ظہیر صدیقی کی بریت کی درخواست پر نیب کو نوٹس

کراچی(اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس احمد علی ایم شیخ کی سربراہی میں دورکنی بینچ نے جامشورو جوائنٹ وینچر لمیٹڈ کمپنی میں سترہ ارب روپے کے نیبریفرنس میں ڈاکٹر عاصم حسین اورظہیر صدیقی کی بریت کے خلاف فیصلے کی درخواست پر نیب و دیگر کو نوٹس جاری کردیئے۔ دو رکنی بینچ کے روبرو جامشورو جوائنٹ وینچر لمیٹڈ کمپنی میں سترہ ارب روپوں کی کرپشن ریفرنس میں ڈاکٹر عاصم اور ظہیر صدیقی کی بریت کیخلاف فیصلہ کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ وکیل صفائی نے موقف اختیار کیا ملزم کی بریت کیخلاف فیصلہ کو کالعدم قرار دیا جائے۔ کسی بھی قانون میں تحقیق کے بغیر گواہان کا بیان قلمبند نہیں کیا جاسکتا۔ کیس میں تحقیقات حکم کے بغیر گواہان کے بیان پہلے قلمبند کرلیے گئے۔ عدالت نے درخواست پر نیب اور دیگر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے نیب و دیگر سے 2 مارچ تک دلائل طلب کرلیئے۔
تازہ ترین