• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مشال قتل کیس کے فیصلے کیخلاف احتجاجی ریلی، ہائیکورٹ میں اپیل کرنے کا اعلان

مردان ( نمائندہ جنگ ) تحفظ ختم نبوت نے مشال قتل کیس میں ملزمان کی سزائوں کے خلاف ہائیکورٹ میں اپیل دائر کرنے کا اعلان کر دیا ۔اس سلسلے میں مردان میں تحفظ ختم نبوت کے زیر اہتمام مشال قتل کیس فیصلے کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی گئی، ریلی کے شرکاء نمازجمعہ کے بعد پاکستان چوک پر جمع ہوگئے جس میں جماعت اسلامی اور جے یو آئی کے سیکڑوں کارکنوں سمیت شہریوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی ،ریلی نے بعدازاں تحفظ ختم نبوت کے ضلعی امیر قاری اکرام الحق کی قیادت میں دوران آبادچوک تک مارچ کیا ،شرکاء نے امریکا اور قادیانیوں کے خلاف اور ختم نبوت ﷺکے حق میں نعرے لگائے۔ دوران آباد چوک پہنچنے پر ریلی نے جلسے کی شکل اختیار کرلی ۔اس موقع پر قاری اکرام الحق ،جے یو آئی (ف ) کے ضلعی جنرل سیکرٹری مولاناامانت شاہ حقانی ، جماعت اسلامی کے ضلعی جنرل سیکرٹر ی غلا م رسول ،ڈپٹی جنرل سیکرٹری عماد اکبر حسان ، سعید اختر ایڈووکیٹ اوردیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ مشال قتل کیس میں سزایافتہ افراد کے کیس کو اعلیٰ عدالتوں میں چیلنج کیاجائے گا۔ انہوں نے دھمکی دی کہ اگر رہاہونے والے افراد کے فیصلے کو صوبائی حکومت نے چیلنج کیاتو اس کا سخت جواب دیاجائے گا ۔
تازہ ترین