• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان سےساراپیسہ غیرقانونی طریقے سےباہر جارہاہے،وزیرمملکت خزانہ

 اسلام آباد (نامہ نگار خصوصی) وزیرمملکت خزانہ رانامحمدافضل نے کہاہے کہ پاکستان سے باہر جانے والا سارا پیسہ ہی غیر قانونی طریقے سے جا رہا ہے، پاکستان اور سوئٹزر لینڈ کی حکومتوں کے درمیان ایک دوسرے کے شہریوں کے بینک اکائونٹس سے متعلق معلومات کے حصول کیلئے معاہدہ طے پا چکا ہے جس کے بعد حکومت نے پاکستانی شہریوں کے بیرون ملک اثاثوں اور بینک اکائونٹس سے متعلق معلومات کے حصول کیلئے عملی اقدامات شروع کر دیئے ہیں ، غیر ملکی نشریاتی ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئےانہوں نےکہاکہ حکومت بیرون ملک اثاثے رکھنے والے پاکستانی شہریوں کیلئےایمنسٹی سکیم بھی متعارف کرانے پر غور کر رہی ہے تاکہ وہ اپنے اثاثے رضا کارانہ طور پر ظاہر کر کے انہیں قانون کے دائرے میں لا سکیں۔
تازہ ترین